LIVE

’ان شخصیت کا دل ان کے چہرے کی طرح خوبصورت ہے‘

ویب ڈیسک
June 22, 2021
 

فوٹو انسٹاگرام

اداکارہ حمائمہ ملک نے شرمیلا فاروقی کے دِل کو ان کے چہرے کی طرح خوبصورت قرار دے دیا۔

حمائمہ نے انسٹاگرام پر ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ شرمیلا فاروقی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن پر لکھا کہ یہ میری زندگی کی وہ انسان ہیں جو چہرے کی طرح دِل سے بھی خوبصورت ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی نے محبت بھرے انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا باطن بالکل آپ کے ظاہر کی طرح خوبصورت ہے۔