LIVE

’شادی کس سال کرنی ہے اس بارے میں ابھی سوچیں گے‘

ویب ڈیسک
June 23, 2021
 

فوٹوفائل

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کے مداحوں میں اداکار جوڑی کی شادی کے حوالے سے کافی تجسس پایا جاتا ہے کہ آیا شوبز کی مقبول جوڑی منگنی کے بعد شادی کے بندھن میں کب بندھے گی؟

حال ہی میں اداکار احسن محسن کی جانب سے انسٹاگرام پر ’Ask me a question ‘کے نام سے سیشن کا انعقاد کیا گیا، سیشن کے دوران احسن سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی پسند اور ناپسند کے حوالے سے جہاں مختلف سوالات کیے گئے وہیں کچھ صارفین کے سوال احسن اور منال کی شادی اور پہلی ملاقات کے حوالے سے بھی تھے ؟

ایک صارف نے احسن سے پوچھا کہ آپ کی اور منال کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ جس کے جواب میں احسن محسن نے جواب دیا کہ ہماری پہلی ملاقات شوٹ پر ہوئی۔

ایک اور صارف نے احسن سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ شادی 2021 میں کریں گے یا 2022 میں؟

اس کے جواب میں احسن محسن اکرام کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سوچیں گے کہ انہوں نے شادی 2021ء میں کرنی ہے یا 2022ء میں۔