LIVE

سونو سود کے مداح نے اپنے خون سے تصویر بنادی، اداکار ناراض ہوگئے

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارت میں قومی ہیرو اور مسیحا کے لقب سے مشہور سماجی کارکن اور اداکار سونو سود کے مداح نے اپنے خون سے ان کی تصویر بنائی جس پر اداکار نے ناراضی کا اظہار کیا۔

بھارت میں جب سے کورونا وائرس کی وبا نے زور پکڑا ہے تب سے ہی اداکار اپنی سماجی خدمات پیش کررہے ہیں، انہوں نے کئی اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، مختلف ادویات اور آکسیجن ازخود فراہم کی۔

 ایسے میں ایک مداح نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے خون سے اداکار کی تصویر بنائی جس پر سونو سود ناخوش دکھائی دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار نے اس حرکت کو غلط قرار دیتے ہوئے مداح کو صلاح دی اور کہا کہ اپنا خون اس تصویر میں ضائع کرنے کے بجائے عطیہ کرنا چاہیے تاکہ کسی انسان کی زندگی بچ سکے۔