LIVE

امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی ہوگی: روسی وزیر دفاع

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور تہران کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے، افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں صورتحال پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے، مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او) ضروری سکیورٹی اقدامات کرے گی، سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے پاکستان سے رابطہ نا کرنا بڑی تباہی ثابت ہو گا۔