LIVE

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 32 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کمی

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

اسٹیٹ بینک کے مطابق 18 جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے— فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 سے 18 جون کے دوران 32 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 18 جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 31 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کم ہوکر 16 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔