LIVE

سینیئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

اداکار انور اقبال کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

سینیئر اداکار انور  اقبال کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اداکار انور اقبال کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

اہل خانہ نے انور اقبال کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اداکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔