LIVE

گھوٹکی کا بیمار نوجوان وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر علاج کیلئے اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

مراد علی شاہ نے گھوٹکی کے غریب نوجوان محمد علیم پتافی کی حالت سوشل میڈیا پر دیکھی تھی اور ڈی سی گھوٹکی کو ہدایت کی تھی کہ نوجوان کو ڈھونڈ کر اسپتال منتقل کریں— فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گھوٹکی کے بیمار نوجوان کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی کے غریب نوجوان محمد علیم پتافی کی حالت سوشل میڈیا پر دیکھی تھی اور ڈی سی گھوٹکی کو ہدایت کی تھی کہ نوجوان کو ڈھونڈ کر اسپتال منتقل کریں۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر  ڈی سی گھوٹکی نے نوجوان کے گھر پہنچ کر اسے شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا۔

محمد علیم دیوار گرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے اور وسائل نہ ہونے کے باعث اپنا علاج نہ کراسکے جس کی وجہ سے زخم خراب ہونے سے نوجوان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی گھوٹکی کو ہدایت کی ہے کہ نوجوان کا بہترین علاج کرایا جائے اور نوجوان کی صحتیابی کے حوالے سے روزانہ آگاہ کیا جائے۔