LIVE

کورونا وائرس کی بھارتی قسم ’ڈیلٹا‘ نے دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ’ڈیلٹا‘ نے دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ نیا وائرس چین ،آسٹریلیا ،فرانس سمیت 85 ملکوں تک پھیل گیا ہے، یہ رجحان بڑھتا رہا تو ڈیلٹا دنیا بھرکے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گا۔

عالمی ادارہ صحت  کے مطابق چین میں ڈیلٹا کے چار اور نیو ساؤتھ ویلز میں 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،فرانس میں کوروناکے نئے کیسز میں 10 میں سے 9 فیصد ڈیلٹا کے نکلے ہیں۔