LIVE

عمران اشرف نے زندگی کے پسندیدہ سین کہاں لکھے؟

ویب ڈیسک
June 28, 2021
 

فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے معروف اداکار اور رائٹر عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے لکھنے سے متعلق بات کی ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے دو حصے ہیں جن میں سے پہلے حصے میں اداکار پاکستانی صحافی چاند نواب کی نقل کرکے لوگوں کو محظوظ کررہے ہیں جب کہ دوسرے حصے میں وہ اداکارہ حنا دلپزیر کے ہمراہ موجود ہیں۔

عمران اشرف کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے پسندیدہ سین جہاز میں لکھے ہیں کیونکہ وہاں کچھ اور سوچنے کیلئے نہیں ہوتا۔

اداکار نے بتایا کہ جہاز میں آپ اٹھ کر چل بھی نہیں سکتے اسی لیے انسان مکمل فوکس کے ساتھ سوچ کر لکھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کو ناصرف لوگ بہترین اداکاری کی وجہ سے جانتے ہیں بلکہ ایک اچھے رائٹر کے طور پر بھی اداکار کام کرچکے ہیں۔