LIVE

حریم شاہ کے انسٹاگرام پر شیئر مردانہ ہاتھ کی گتھی سلجھ گئی

ویب ڈیسک
June 29, 2021
 

حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک مرد اور خاتون کا ہاتھ تھا جب کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوئی اور تصویر میں موجود مردانے ہاتھ کو حریم کے شوہر کا ہاتھ سمجھا گیا لیکن اب اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی ہے۔

حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والی تصویر سے متعلق کاروباری شخصیت حسن اقبال کا دعویٰ ہےکہ تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے۔

 حسن اقبال کی جانب سے جیو نیوز  سے مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائرل تصویر میں موجودمردانہ ہاتھ میں بندھی گھڑی اور انگوٹھی سب ان کی ہے جب کہ تصویر میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم کے بجائے ان کی دوست کا ہے۔

فوٹو رابعہ شیخ/جیونیوز

حسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ حریم شاہ نے یہ تصویر کہاں سے اٹھائی،حریم خود اعتراف کرچکی ہیں اس تصویر کا اس کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حسن اقبال کو اس سے قبل حریم شاہ کے ساتھ مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

گزشتہ روز ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سندھ کے ایک وزیر سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد وہ ان کا نام بھی سامنے لے آئیں گی۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر دلہن کے لباس میں اپنی تصویراور مردانہ ہاتھ میں نسوانی ہاتھ کی تصویر شيئر کی تھی۔