LIVE

حریم شاہ سے شادی کی افواہوں پر سعید غنی کی بیٹی بھی میدان میں آگئیں

ویب ڈیسک
June 30, 2021
 

فوٹو فائل

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وزیر تعلیم سندھ کے بعد ان کی بیٹی نرمین سعید غنی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

گزشتہ روز سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واضح کیا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے، الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں، براہ مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تاہم اب نرمین سعید غنی کی جانب سے والد کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی حریم شاہ سے شادی کی افواہوں پر وضاحت پیش کی گئی ہے۔

نرمین نے لکھاکہ یہ وضاحت بہت واضح اور صاف ہے، الحمد اللہ ہم مسکراتے چہروں اور مسکراتی آنکھوں والی ایک خوشحال فیملی ہیں لہٰذا ان تمام فضولیات کو بند کریں۔

والدین کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے نرمین نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میرے والدین ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن پی پی کے رکن اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا ہے۔