LIVE

صبا قمر کس بھارتی شخصیت کا کرش ہیں؟

ویب ڈیسک
July 02, 2021
 

فوٹوفائل

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ فلک ناز نے پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ صباقمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ صباقمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی اداکارہ فلک ناز کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ اپنی اسٹوری پر شیئر کیا۔

اسکرین گریب

اسٹوری میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اداکارہ فلک ناز سے سوال جواب کے سیشن کے دوران انٹرنیٹ صارفین نے ان کی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ سے متعلق سوال کیا۔

فوٹوفائل

سوال کے جواب میں اداکارہ فلک ناز نے صباء قمر کا نام لکھتے ہوئے انہیں اپنا لیڈی کرش قرار دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار عمران عباس کے لیے بھی بھارتی شخصیات کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جاچکا ہے۔