LIVE

وفاقی حکومت کا عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق اہم فیصلہ

اشرف ملخم
July 06, 2021
 

فوٹو: فائل

وزیراعظم آفس نے عید سے قبل تنخواہ جاری کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہے، تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر)کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوں گی، عیدالاضحٰی سےقبل تنخواہیں جاری کرنےکا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوگا۔