LIVE

خاتون مداح نے چہرے پر عمران اشرف کی پینٹنگ بنوالی

ویب ڈیسک
July 07, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکار عمران اشرف کے مداحوں کی تعداد بے شمار ہے، ان مداحوں میں کہیں کوئی عمران اشرف کے ساتھ ایک سیلفی کے لیے بے تاب ہوتا ہے تو کوئی گھر کی کھڑکی سے ٹوکری ڈال کر آٹو گراف لیتا ہے۔

اب عمران اشرف کی ایک مداح نے ان کی پینٹنگ ہی منہ پر بنواکر سب کو دنگ کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر عمران اشرف کی مداح کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو اپنے چہرے پر عمران اشر ف کی پینٹنگ بنوائے دیکھاجاسکتا ہے ۔

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اس تصویر کے ساتھ موجود کیپشن میں ایک مداح نے عمران اشرف  کو مشہور کردار بھولے سے مخاطب کیا اور پوچھا کہ بھابھی کو کیا جواب دو گے؟

مداح کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا کہ وہ دیکھ کے خوش ہوں گی میری کامیابی کے لیے دعا کرتی ہیں ہر وقت۔

بعد ازاں عمران اشرف کی اہلیہ کی جانب سے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سراہا گیا۔