LIVE

دلیپ کمار کے منہ بولے بیٹے شاہ رخ خان سائرہ بانو کو دلاسہ دینے پہنچ گئے

ویب ڈیسک
July 07, 2021
 

دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں آج ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے— فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی فلم نگری کے عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے منہ بولے بیٹے و اداکار شاہ رخ خان بھی ان کے گھر پہنچ گئے۔

دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں آج ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے اور ان کے انتقال کے بعد فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارت بھر میں سوگ منایا جارہا ہے۔

ایسے میں دلیپ کمار کے منہ بولے بیٹے شاہ رخ خان بھی ان کے گھر پہنچے ہیں۔

شاہ رخ خان کی غم سے نڈھال سائرہ بانو کے پاس بیٹھے  دلاسہ دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اس کے علاوہ بالی وڈ کے نامی گرامی اداکار بھی تعزیت کیلئے دلیپ کمار کے گھر پہنچ رہے ہیں۔