LIVE

آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

واجد علی سید
July 09, 2021
 

فائل فوٹو

واشنگٹن: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہےکہ  آئی ایم ایف سے اچھے انداز میں مذاکرات چل رہے ہیں اور  آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اقدامات کررہا ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پہلی بار متعارف نہیں کرایا گیا، اس سے پہلے پانچ بار اسٹیٹ بینک ترمیمی بل لایا گیا، بل پربحث ہوگی اور ہم چاہتے ہیں جو بل پاکستان کے فائدے میں ہو وہی پاس ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے رابطہ رہتا ہے، تکنیکی حوالوں پربات چیت رہتی ہے، آئی ایم ایف سے اچھے انداز میں مذاکرات چل رہے ہیں،  آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں، یہ اہداف ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے جب کہ قرض کو کم کرنے کی بھی کوشش ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، اب تک ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، روز تقریباً 800 سے ایک ہزار نئے اکاونٹ کھل رہے ہیں۔