LIVE

بجلی کا بریک ڈاؤن ،کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

ویب ڈیسک
July 10, 2021
 

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واٹربورڈ کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی 72 انچ قطرکی پائپ لائن پریشر سے پھٹ گئی ہے،گلشن حدید،ملیر سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

 واٹر بورڈ کا کہنا ہےکہ پھٹنے والی لائن کی مرمت کا کام رات تک مکمل کرلیا جائےگا، مرمت تک دھابیجی پمپمنگ اسٹیشن کے ایک پمپ سے پانی کی فراہمی بندرہےگی، دیگر پمپس سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری رہےگی۔