LIVE

’سونے کا چمچہ منہ میں لیکر آنے والے ابوؤں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں‘

ویب ڈیسک
July 11, 2021
 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پیپلز  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری اور  مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز  پر برس پڑے۔

اپنےایک بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز  اور  بلاول بھٹو  کو کشمیر کی تاریخ کا پتا ہی نہیں، دونوں نے آج تک پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟

انھوں نے کہا کہ دونوں نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا،کبھی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کیا، سونے کا چمچہ منہ میں لے کر آنے والے اپنے ابوؤں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ  ان دونوں کی جماعتوں میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت کا کلچر ہے۔