LIVE

زیر نظر تصویر ’خدا اور محبت3 ‘میں شامل کس اداکار کی ہے؟

ویب ڈیسک
July 11, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کے مقبول اداکار فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک نےبھائی کی سالگرہ کے موقع پر ان  کے بچپن کی تصویر شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے فیروز خان کے بچپن کی تصویر کے ہمراہ اپنی اور اداکار  بھائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

شیئر کی گئی تصویر میں فیروز خان کو گلاسز  لگائےمعصومانہ انداز میں برگر چپس کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حمائمہ ملک نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ فیروز تم میرے لیے دنیا ہو، اللہ تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین، اللہ تمہیں ہمیشہ میرے ساتھ میرے پاس رکھے  آمین، سالگرہ مبارک میرے بھائی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے مقبول اداکار فیروز خان اپنی 31 ویں سالگرہ آج منا رہے ہیں۔