LIVE

ترکی میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
July 11, 2021
 

ترکی میں تارکین وطن کی بس کھائی میں گر گئ ،12 افراد ہلاک —فوٹو:ریوٹرز

پاکستان ، بنگلا دیش اور افغانی تارکین کو لے جانے والی بس  ترک سرحد کے نزدیک کھائی میں گرگئی ،حادثے کے نتیجے میں  12 افراد ہلاک اور 26 افراد زخمی  ہوگئے ۔

ترک حکام کے مطابق حادثہ ایران کے ساتھ ترکی کی سرحد پر  وان صوبے کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا۔

مقامی حکام کے مطابق  کھائی میں گرنے کے بعد بس میں آگ لگ گئی، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی جب کہ بس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 یاد رہے جون 2020 میں بھی  60 سے زیادہ تارکین وطن  وان کی ایک  جھیل میں کشتی ڈوبنے کی وجہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔