LIVE

کراچی میں نگلیریاکا ایک اور مریض انتقال کرگیا

ویب ڈیسک
July 12, 2021
 

کراچی میں نگلیریاسے ایک اورمریض انتقال کرگیا۔

 ذرائع کے مطابق نگلیریا سے شادمان ٹاؤن کا 8 سالہ  بچہ نجی اسپتال میں انتقال کرگیا جس کے بعد رواں برس شہر  میں نگلیریا سے اموات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

 پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنائی جائے جب کہ لوگ گھروں کے زیر زمین اور ہیڈپانی کی ٹنکیاں صاف رکھیں۔