LIVE

میری زندگی میں صرف میری ماں ہے: بھارتی سنگھ

ویب ڈیسک
July 14, 2021
 

فائل فوٹو

دنیا کو ہنسانے والی لافٹر کوئین بھارتی سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا اور نا ہی ان کی کوئی تصویر گھر میں موجود ہے۔

بھارتی سنگھ کا معروف میزبان و اداکار منیش پال کو دیے گئے ایک انٹرویو کا کچھ حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جو کہ ابتدائی طور پر منیش کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں بھارتی نے مداحوں کو بتایا کہ میری زندگی میں صرف ایک چیز ہے اور وہ میری ماں ہیں، صرف 2 سال کی تھی جب میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا، ہمارے گھر میں ان کی کوئی تصویر موجود نہیں نا ہی میں لگانے دیتی ہوں۔

بھارتی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی نے بھی مجھے ویسا پیار نہیں دیا کیونکہ وہ اپنے کاموں میں مصروف تھا لیکن اب جو شوہر سے محبت مِلی تو پتا چلا کہ کوئی لڑکا کس طرح آپ کی دیکھ بھال کرتا ہے۔