LIVE

کراچی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو ہلاک

طلحہ ہاشمی
July 15, 2021
 

کراچی کے علاقے کورنگی میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ کورنگی کے علاقے میں واقع ایک بینک میں 4 ڈاکو داخل ہوئے تھے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا اور دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔