LIVE

شرت سکسینا تمام اچھے کردار امیتابھ کو ملنے پر مایوس

ویب ڈیسک
July 15, 2021
 

سینیئر بھارتی اداکار شارت سکسینہ کا کہنا ہے کہ اب فلم انڈسٹری پرانوں کے بجائے نئے اداکاروں کے لیے ہے۔ فوٹو: فائل

سینیئر  بھارتی اداکار شرت سکسینا کا کہنا ہے کہ  اب فلم انڈسٹری پرانوں کے بجائے نئے اداکاروں کے لیے ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ تمام اچھے لکھے گئے کردار امیتابھ بچن کو ملتے ہیں اور ان جیسے سینیئر اداکاروں کو صرف بچے کچے کردار  پیش کیے جاتے ہیں جو بالکل دلچسپ نہیں ہوتے۔

اداکار نے مزید کہا کہ پرانے اداکار ابھی زندہ ہیں اس لیے وہ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن پیش کیے گئے کردار ایسے نہیں ہوتے جن پر کام کیا جا سکے تاہم اب فلم انڈسٹری نئے ادکاروں کے لیے ہی رہ گئی ہے۔

انسٹاگرام پرشرت سکسینا نے تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اب بھی کچھ بننے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔‘

کسی کو بننے کے لیے سخت کوشش کی جارہی ہے‘ جس کو دیکھ کر فالوورز حیران رہ گئے۔

70 برس کی عمر میں بھی شرت سکسینا کی فٹنس دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے،


خیال رہے کہ اداکار شرت سکسینا نے فلمی کیریئر کا آغاز 1970 میں معاون اداکار کی حیثیت سے کیا  جبکہ  اداکار ‘کرش، ہنسی تو پھنسی، بجرنگی بھائی جان اور شیرنی‘ سمیت متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔