LIVE

غریبوں کا شاہ رخ خان کہنے پر فیروز خان کا صارف کو دلچسپ جواب

ویب ڈیسک
July 16, 2021
 

فوٹوفائل

 سوشل میڈیا صارف کی جانب سے پاکستان کے مقبول اداکار فیروز خان کو غریبوں کا شارہ خان کہا گیا جس پر اداکار نے دلچسپ جواب دیا۔

انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا صارف کو دیا گیا جواب وائرل ہوگیا۔

حسنین رانا نامی صارف نے ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار فیروز خان کو غریبوں کا شاہ رخ خان قرار دیا تھا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے جواب میں لکھا کہ میں بھی غریب اور پھر بھی فیروزخان۔

اداکار نے جواب کے آخر میں سوشل میڈیا صارف کے لیے فلاور ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔