LIVE

روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافہ

ویب ڈیسک
July 16, 2021
 

فوٹو: فائل

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں  آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 64 پیسے اضافے سے ایک سو 159 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

 انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں مالی سال ڈالر کی قدر 2 روپے 39 پیسے بڑھی ہے۔ 

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر60 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک سو 60 روپے 30 پیسے ہے۔