LIVE

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

ویب ڈیسک
July 18, 2021
 

امریکی ریاست کیلفورنیا کے دارلحکومت سیکریمنٹو میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ فوٹو: نیو یارک ٹائمز

امریکی ریاست کیلی فورنیا  میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے دارالحکومت سیکرامنٹو میں پیش آیا ہے جس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے 4 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ فائرنگ سے قبل دو گروہوں کے مابین تکرار ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔