LIVE

حنا اور سارہ سے شادی سے قبل آغا اور فلک کی دورانِ شو دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
July 19, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی گلوکار فلک شبیر کا ماننا ہے کہ عورت کو کھانا بنانا آنا چاہیے۔

انسٹاگرام پر اداکار آغا علی، اداکارہ سارہ خان ، فلک شبیر اور دیگر ساتھی اداکاروں کا ماضی میں  نجی ٹی وی کے عید شو سے لیا گیا کلپ خاصا وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں خواتین میں پائی جانے والی خوبیوں سے متعلق میزبان کے سوال پر فلک شبیر کا کہنا تھا کہ خواتین کو کھانا اچھا بنانا آنا چاہیے، فلک کی بات پر آغا علی نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر لڑکی کو کھانا بنانا آنا چاہیے اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

دوران شو آغا کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے فلک کا کہنا تھا کہ لیکن کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر انہیں کھانا بنانا نہیں آتا تو وہ ماڈرن ہیں۔

جس پر آغا نے کہا پھر لڑکی کو چاہیے ماڈرن ڈشز بنالیں لیکن بنانی آنی چاہیے۔

دوران شو میزبان نے سارہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کھانا بناتا آتا ہے  جس پر سارہ کا کہنا تھا کہ جی میں کھانا بنالیتی ہوں۔