LIVE

اگر 25 لاکھ کا بانڈ نکلا تو 5 لاکھ کا اونٹ لیکر باقی غریبوں کو دوں گی: میرا

امین حفیظ
July 20, 2021
 

اداکارہ میرا کا کہنا ہےکہ اگر ان کا 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لے کر باقی 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دیں گی۔

نمائندہ جیونیوز سے گفتگو میں میرا نے کہا کہ قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، قربانی کا سارا گوشت لوگوں میں تقسیم کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ انہیں کھانا بنانے کا کوئی شوق نہیں اور یہ ان کی جاب نہیں۔

شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی، ان کی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ کوئی اس قابل ہے ہی نہیں۔