LIVE

ویڈیو: شادی کے دوران دولہا نے دُلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مار دیا

ویب ڈیسک
July 20, 2021
 

بھارت میں دلہن کے دولہا کو تھپڑ مارنے جیسے دلچسپ واقعات کی خبریں تو سامنے آتی ہی رہی ہیں لیکن مغرب میں بھی ایک شادی کے دوران دولہا نے اپنی دلہن کو تھپڑ دے مارا جو دراصل بے دھیانی میں لگا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج پر ایک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لی گئی ویڈیو کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو دلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے والے دولہا نے جب دلہن کے چہرے پر مکھی دیکھی تو اس نے مکھی ہٹانے کے لیے زور سے ہاتھ ہلایا جو دلہن کے منہ پر جالگا اور اس واقعے کے بعد دولہا دلہن کی بھی ہنسی نکل گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا کے تھپڑ سے دلہن کے چہرے سے مکھی تو اڑ گئی لیکن بعد ازاں دولہے کو بھی فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا جس پر اس نے دلہن سے معذرت بھی کی۔