LIVE

اقرا اور یاسر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک
July 23, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ اقرا عزیز اور  ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین کی جانب سے نومولود بیٹے کے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی گئی۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

یاسر کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بڑے پیمانے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔