LIVE

افغانستان میں شیڈول پاک افغان ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان

سہیل عمران
July 24, 2021
 

پاکستان اور افغان کرکٹ ٹیموں کے درمیان افغانستان میں شیڈول ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا اور سیریز مہندا راجہ پاکسا انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں ہوگی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور معاملات طے ہونے پر سیریز کا وینیو اور شیڈول پی سی بی سے شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیریز  یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی سیریز میں تین ون ڈے شامل ہیں۔

افغانستان نے سیریز کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔