LIVE

اپنی بات پر قائم ہوں، جیسا منہ ویسا تھپڑ ماروں گا، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک
July 24, 2021
 

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں ، جیسا منہ ویسا تھپڑ ماریں گے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سرجری پر عوام کے ٹیکس کا 8 کروڑ روپیہ لگا ہے ، پولو وہ لوگ کھیلتے ہیں جن کے آباء و اجداد نے بھی گھوڑے رکھے ہوں ، یہ نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خاندان میں کسی کا گھوڑا دکھا تو دیں ، عمران خان نے جو کہا ٹھیک کہا ہے ۔

 علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جو میں نے اب تک نہیں کیں، آپ کے بیٹے کے بارے میں عمران خان نے بالکل سچ کہا ہے وہ ہمارے پیسوں سے پولو کھیل رہا ہے ،یہ عدالتوں سے ثابت ہوا کہ آپ نے پیسہ لوٹا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ریکارڈ موجود ہے ، ہمارے ٹیکس پيئر کے پیسوں سے 8 کروڑ روپے ان کی سرجری پر لگے ہيں ،وہ سرجری پھر اتر سکتی اگر اس طرح کی باتیں کریں گی تو جواب ملے گا ۔