LIVE

شکارپور: ذہنی مریض شخص نے بیوی، 2 بیٹیوں اور چچی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک
July 26, 2021
 

شکار پور میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، 2 بیٹیوں اور چچی کو قتل کر دیا جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے گاؤں فقیر میں پیش آیا جہاں ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی، 10 سالہ بیٹی اور چچی موقع پر جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں، زخمی بچیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔