LIVE

کورونا کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بندکرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک
July 26, 2021
 

کورونا وائرس کی وبا کے باعث  وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس میں شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سرکلرکے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے 14 دفاتر کے علاوہ دیگر دفاتر بند رہیں گے،14 دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو آنےکی اجازت ہوگی، بند دفاتر کے ملازمین گھروں سےکام کریں گے۔

خیال رہےکہ کراچی میں  کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مختص 553 وینٹی لیٹرز میں سے 316 پر مریض موجود ہیں۔