LIVE

عین رخصتی کے وقت دلہن نے دلہےکے ساتھ جانے سے انکارکردیا

ویب ڈیسک
July 26, 2021
 

فوٹو: فائل

مظفرگڑھ میں دلہا کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہونے کے باعث دلہن نے رخصتی سے انکار کردیا۔

سخت گرمی میں گھنٹوں کے انتظار اور منتوں کے باوجود بھی دلہا اور باراتی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

یہ واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں پیش آیا جہاں ماجد کا نکاح شبانہ نامی دلہن کے ساتھ ہوا تھا۔

رخصتی کی تاریخ آنے پر دلہا بارات لےکر دلہن کے گھر پہنچ گیا لیکن دلہن نے ماجد کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہوئی دیکھیں تو بارات کے ساتھ رخصتی سے انکارکردیا۔

 دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ دلہے کے ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں،جس کا اب پتہ چلا، جس پر بیٹی نے رخصتی سے انکار کیا، 5 گھنٹوں کے انتظار کے بعد دلہا اور باراتی واپس روانہ ہوگئے۔