LIVE

اداکار سلمان فیصل نے طلاق سے متعلق خبروں پر وضاحت کردی

ویب ڈیسک
July 27, 2021
 

فوٹوفائل

سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار سلمان فیصل کی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سلمان فیصل نے وضاحت پیش کردی۔

سلمان فیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے طلاق سے متعلق افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

اسٹوری میں اداکار نے لکھا ہے کہ ہماری طلاق نہیں ہوئی ہے، برائے مہربانی جھوٹی افواہوں اور نفرت انگیز تبصروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

اسکرین گریب

خیال رہے کہ کچھ ماہ سے سلمان اور نیہا کی علیحدگی کی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد سلمان فیصل کی اہلیہ نیہا ملک کی پوسٹ پر ماریہ فاروق نامی صارف نے پوچھا تھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں ؟

صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے نیہا نے شوہر سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تو ان سے ہی پوچھیں کہ وہ کہاں ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ سلمان فیصل اور نیہا ملک 2 سال قبل عالیشان طور پر منعقد کی گئی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی میں شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔