LIVE

افغانستان میں خواتین کا پہلا جِم کھل گیا

ویب ڈیسک
August 01, 2021
 

 قندھار میں صرف خواتین کے لیے مختص پہلا جم کھولا گیا ہے۔  فوٹو: نیو یارک ٹائمز

افغانستان کے شہر قندھار میں ایک خاتون کی جانب سے  خواتین کا  پہلا جِم کھولا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ملک بھر میں بشمول فٹنس سینٹر مختلف شعبوں میں 890 خواتین کی جانب سےکاروبار کا آغاز کیا گیا ہے۔

جم کی مالکن نے طالبان کے حکومت کے ساتھ جاری مزاکرات پر خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کاروبار سمیت ایسے تمام شعبوں کے حوالے سے پریشان ہیں جہاں خواتین ملازمت کرتی ہیں۔

جم مالکن نے تشویش کا اظہار کیا کہ پتہ نہیں اگر طالبان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے  تو خواتین پر کونسی پابندیاں عائد کی جائیں گی کیونکہ خبروں کو دیکھ کر  تو یہی معلوم ہوا ہے کہ اس عرصے میں طالبان کی ذہنیت اور خیالات میں زیادہ تبدیلی  نہیں  آئی۔

 جم میں کام کرنے والی ٹرینر کا کہنا تھا کہ یہاں کام کرنے سے  میں بہت خوش ہوں، جو تنخواہ وصول ہوتی ہے اس سے گھر میں مالی مدد مل جاتی ہے اور  جم میں دیگر خواتین کی مدد کرنے کے ساتھ خود کی ورزش بھی ہوجاتی ہے جوکہ صحت کیلئےکافی  مفید ہے۔