LIVE

آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے: ترک صدر

ویب ڈیسک
August 01, 2021
 

ترک صدر  رجب طیب اردوان نے ملک کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر  برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے آگ لگنے سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے پر کہا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

طیب اردوان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصرکا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھِی قیمت دینا پڑے۔

خیال رہے ترکی کے جنوبی علاقوں میں آگ سے اب تک دوفائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔