LIVE

فرحان اختر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے پریشان

ویب ڈیسک
August 01, 2021
 

فائل فوٹو

بھارتی اداکار فرحان اختر نے سوشل میڈیا ناقدین کی جانب سے فیملی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انٹرنیٹ پر کی جانے والی ٹرولنگ سے سخت نالاں ہیں۔

اسی ضمن میں فرحان اختر کا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ کسی شخص کو یہ گوارا نہیں ہوگا کہ کسی بھی مسئلے کے حوالے سے اس کی فیملی پر باتیں کی جائیں۔

فائل فوٹو

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتائیں میرے اہلِ خانہ کو کسی معاملے میں گھسیٹنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کِس معاملے پر ٹرولنگ کی بات کی۔ 

خیال رہے کہ فرحان اختر کو اکثر و بیشتر صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہوتا ہے۔