LIVE

معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت شدید ناساز، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

فوٹو فائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت شدید ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر صارفین کو اطلاع دی کہ دردانہ بٹ کی طبیعت سخت خراب ہے جس کے بعد وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

خالد ملک کی جانب سے تمام مداحوں سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی۔

تاہم اداکارہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔