LIVE

اداکار سیٹ پر ڈائیلاگ یاد کرنے کے بجائے باتیں کرتے ہیں: مریم نفیس

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

تھیٹر پروڈیوسر کے طور پر شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد اداکاری میں انٹری دینے والی مریم نفیس نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں اورشوبز انڈسٹری کے تجربے پر گفتگو کی۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ تھیٹر میرے لیے  گھر کی طرح ہے اور پروڈکشن کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا لیکن ٹی وی کی زندگی بہت مشکل ہے کیوں کہ  اس کے بعد آپ کی کوئی زندگی نہیں رہتی۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت زیادہ گرمی میں جب سیٹ پر پنکھے اے سی سب بند ہوں  تو بہت سے فنکار اپنے ڈائیلاگز اور سین یاد  کرنے کے بجائے  باتیں کرتے ہیں، ایسے اداکاروں کو یہی کہتی ہوں کہ پہلے اپنے سین یاد کرلو۔

اداکارہ کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے میزبان نے بھی ماضی میں اداکاری کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھی سیٹ پر اسکرپٹ دینے کے بجائے لفظی طور پر ڈائیلاگز بتائے گئے۔

مریم نفیس نے بتایا کہ میں ان اداکاروں میں سے ہوں جنہیں اسکرپٹ پڑھنا ہوتا ہے لیکن حال ہی میں جب میں نے ایک فلم ساز سے پراجیکٹ سائن کرنے سے قبل اسکرپٹ مانگا تو انہوں نے مجھ پر برہم ہوتے ہوئے کہا کیا آپ بالی وڈ میں کام کررہی ہیں جو اسکرپٹ مانگ رہی ہیں ،اب ایسا نہیں ہوتا ،آج کل کی لڑکیاں نجانے خود کو کیا سمجھتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہاجس پر میں نے پروڈیوسر کو کہا یہ میرا حق ہے آپ ایسے نہیں کہہ سکتے۔