LIVE

کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

کراچی: کشمیر  پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

کے پی ایل کا افتتاحی میچ 6 اگست کو  راولا کوٹ ہاکس اور میرپور  رائلز کے درمیان ہو گا، 7 اگست کو باغ اسٹالینز اور کوٹلی لائنز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

کے پی ایل کوالیفائر میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ ایلیمینیٹر ون کا میچ 15 اگست اور دوسرا ایلیمینیٹر  16 اگست کو ہو گا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔

نوٹ: ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا