LIVE

حکومت نے پھر اپنے اخراجات پورے کرنےکیلیے پیٹرول بم کا سہارا لیا ہے، بلاول

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے پر  وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ حکومت نے پھر اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے پیٹرول بم کا سہارا لیا، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہے، وفاقی حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کا خیال نہیں ہے،ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا ہے، خان صاحب! عوام پر رحم کرو، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو،  پیٹرول پر ٹیکسز کم کرو۔