LIVE

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ، پاک فوج کا جوان شہید

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مظفر آباد کے رہائشی نائیک غلام مصطفٰی نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔