LIVE

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

مہدی حسن کے دوسرے بیٹے حیدر مہدی نے بتایا کہ ان کے بھائی آصف مہدی کراچی میں انتقال کرگئے ہیں— فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے بھی دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

مہدی حسن کے دوسرے بیٹے حیدر مہدی نے بتایا کہ ان کے بھائی آصف مہدی کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔

حیدر مہدی نے بتایا کہ آصف مہدی یونیورسٹی روڈ پر واقعہ نجی اسپتال مین زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

حیدر مہدی کے مطابق  آصف مہدی کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن 13 جون 2012 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔