LIVE

جو تبدیلی آپ دیکھ رہے ہیں اس کا کریڈٹ اسپورٹس کو جاتا ہے، صدر عارف علوی

ویب ڈیسک
August 03, 2021
 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف  علوی کا کہنا ہےکہ لیڈرز شپ  اسپورٹس کے میدان سے ہی نکلتی ہے، جو تبدیلی آپ اس وقت دیکھ رہے ہیں اس کا کریڈٹ بھی اسپورٹس کو جاتا ہے۔

کوئٹہ میں  ویمن ٹی 20کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دباؤ برداشت کرنےکا ہنر بھی اسپورٹس کے میدان سے  آتا ہے،جس کی مثال اس وقت کی حکومت ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جب 2014 میں ہم نے دھرنا دیا تو کپتان کہتے تھے کہ ان پر پریشر ڈالو وہ غلطی کریں گے، لہٰذا جو تبدیلی آپ اس وقت دیکھ رہے ہیں اس کا کریڈٹ بھی اسپورٹس کو جاتا ہے۔