LIVE

شہریوں کی شکایت پر شاہد آفریدی کے گھر سے جانور ہٹوادیے گئے

ویب ڈیسک
August 03, 2021
 

مویشیوں کیلئے موجود دیگرسامان بھی ہٹوانےکا کہہ دیا ہے، ڈی ایچ اے حکام— فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھرپرمویشیوں سے متعلق رہائشیوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو شکایت لگادی۔

شہریوں کی شکایت پر ڈی ایچ اے انتظامیہ نے شاہد آفریدی کے گھر سے جانور ہٹوادیے۔  حکام نے بتایا کہ مویشیوں کیلئے موجود دیگرسامان بھی ہٹوانےکا کہہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں بھی شاہد آفریدی کے گھر شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے انکوائری شروع کی تھی۔