LIVE

رشتے کا تنازع: بیٹی نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
August 07, 2021
 

ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے: پولیس/ فائل فوٹو

منڈی بہاؤالدین میں مبینہ طورپربیٹی نےفائرنگ کرکے ماں کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے قادر آباد میں پیش آیا جہاں بیٹی نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی نے رشتے کے تنازع پر ماں پر فائرنگ کی جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمہ کی تلاش جاری ہے جب کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔