LIVE

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکی تصدیق کردی

ویب ڈیسک
August 08, 2021
 

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی ۔ —فوٹو:فائل

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی ۔

رپورٹس کے مطابق سیریز سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سیریز کے لیے افغانستان ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی ۔

واضح رہے  پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز  افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے افغانستان پہلے ہی  پاکستان کے خلاف  ون ڈے سیریز کیلئے اپنے  اسکواڈ کا اعلان  کرچکا ہے۔